ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ سعید جلیلی نے اس ملاقات میں قطر میں شام دشمن ممالک کے اجلاس میں شام میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنے کے فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں شام دشمن ممالک کا یہ فیصلہ عالمی اور علاقائی امن کے لئے شدید خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بعض مغربی اور عربی ملکوں کو علاقائی اورعالمی امن کو خطرے میں ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو علاقہ میں مغربی ممالک کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے اورعلاقہ کے امن واماں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چآہیے۔ اس ملاقات میں لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی شام دشمن ممالک کی جانب سے شام میں القاعدہ سے منسلک سلفی وہابی دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شرارت کا محور ہے اور وہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہےاور بعض عرب اور غیر عرب ممالک اس کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔......./169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432816
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور کے ساتھ ملاقات میں قطر میں شام دشمن ممالک کے اجلاس میں شام میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنے کے فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں شام دشمن ممالک کا یہ فیصلہ عالمی اور علاقائی امن کے لئے شدید خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔